حکومت نے امریکی سفارت کار کو خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے امریکی سفارت کار کو خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی
حکومت نے امریکی سفارت کار کو خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی

اسلام آباد: نجی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک امریکی سفارت کار کو پی ٹی آئی کی حامی اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے،جنہیں 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ نے امریکی سفارت کار کوخدیجہ شاہ سے 27 جولائی کو جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے۔ وہ انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتی ہیں۔

8 جون کو پاکستان نے امریکہ کی درخواست پر معروف فیشن ڈیزائنر اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی پوتی کو قونصلر رسائی کی اجازت دی تھی۔

محکمہ داخلہ کو امریکی درخواست وزارت خارجہ کے ذریعے موصول ہوئی۔ خدیجہ شاہ پاکستانی شہری ہیں اور امریکی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

7 جون کو امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی فراہم کرے جنھیں دوہری شہریت حاصل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان سفارت کاروں کو فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی تصدیق کرتے ہوئے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا، ”ہم نے پاکستانی حکام سے ان تک قونصلر رسائی کے لیے کہا ہے۔“

مزید پڑھیں:منی پور جنسی زیادتی کیس کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ”جب بھی کسی امریکی شہری کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے، ہم ہر طرح کی مناسب مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔”

Related Posts