گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اس لیے آ رہی ہیں تاکہ ان کو نہ پکڑا جائے۔گورنر سندھ
اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اس لیے آ رہی ہیں تاکہ ان کو نہ پکڑا جائے۔گورنر سندھ

کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں واقع اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسٹیٹ بینک آف میں آویزاں تاریخی تصاویر کا معائنہ بھی کیا۔

بعد ازاں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے ملاقات میں قومی معیشت ، معاشی پالیسی و اصلاحات ، بزنس کمیونٹی کی تجاویزات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ زبوں حال معیشت کو مستحکم کرنا ایک چیلنج تھا جسے وزیر اعظم کی معاشی ٹیم نے کرکے دکھایا اور قومی معیشت کے استحکام نے پاکستان کا امیج بہتر کیا۔

گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں :چور دروازے سے نہیں ‘ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں، عمران اسماعیل

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ، رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، خرم شیر زمان، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر ابرار ایچ بھٹی اور دیگر بھی شامل تھے۔

اجلاس میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت ڈی ایچ اے میں سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کے لئے ڈی سلینیشن پلانٹ لگانے پر اتفاق ہوا۔ گورنر سندھ نے اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق لگائے جانے والے ڈی سلینیشن پلانٹ کے تحت اگلے ڈھائی سال میں 5MGD پانی کی مرحلہ وار فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

Related Posts