چور دروازے سے نہیں ‘ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں، عمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh Imran Ismail
Governor Sindh Imran Ismail

حیدرآباد:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صرف اقتدار کے حصول کیلئے دھرنا کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی چور دروازے سے نہیں آئی ہے بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے۔

وہ آج کیڈٹ کالج پٹارو جامشورو میں 28 واں آل پاکستان بائی لینگول ڈکلیمیشن کونٹیسٹ کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس تقریب میں ملک کے مختلف اسکولز ، کالجزکے درمیان اردو اور انگلش زبانوں میں تقریری مقابلے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 22سال تک عمران خان نے محنت اور جدوجہد کرنے کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے اورکسی شارٹ کٹ کے ذریعے انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے مگر اس کی آڑ میں کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو اپنے اعلانات پر نظر ثانی کرنا چاہیے کیونکہ ملک دشمن عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے نا پاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

قبل ازیں کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملک میں کیڈٹ کالج جیسے ادارے موجود ہیں جہاں نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا بہتر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو پاکستان کا بہترین اداراہ ہے جس نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل نوجوان پاک فوج ،صحت ، تعلیم ، اقتصادیات سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں تاہم انہوں نے ملک میں تعلیم کی ترقی کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بڑے خواب دیکھتے ہیں وہ محنت اور لگن کے ساتھ ہر مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں آپ کیلئے سبق ہوتا ہے اور ہمیں مشکلات سے سیکھنا ہے اور شکست سے ڈرنا نہیں بلکہ ثابت قدم رہتے ہوئے جدوجہد کو جاری رکھنا ہے جو لوگ صبراور محنت کرتے ہیں للہ تعالیٰ بھی ان کا ساتھ دیتا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریبی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو شیلڈز دیں۔ قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سی سی پی سک بے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے کیڈٹ کالج پٹارو کے پرنسپل کموڈور محبوب الٰہی ملک کے ہمراہ کیڈٹ کالج پٹارو کی کلاسز ، کمپیوٹر لیب ، ایچ ای سی سے منسلک ڈیجیٹل لائبریری ، چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ، اسپورٹس کامپلیکس، کرکٹ ، ہاکی اور فٹ بال اسٹیڈیم کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کالج میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

Related Posts