قیادت سلیکٹ کرنے کی پاور عوام کے پاس ہونی چاہیے،گور نر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh addressing a function in Islamabad

اسلام آباد: گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور عوام کے پاس ہونی چاہیے،ایماندار قیادت کے ساتھ آپ ترقی کر سکتے ہیں، بے ایمان لیڈرشپ کے ساتھ کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 70 کی دہائی تک پاکستان اوپر جا رہا تھا،ساری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی تھی۔

گورنر سندھ نے کہاکہ پھر پاکستان عروج سے زوال کی طرف آنا شروع ہوا، پاکستان لیڈرز کی وجہ سے نیچے آنا شروع ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایک لیڈر شپ پاکستان اور آگے لیجانے کا سوچتی تھی دوسری نیچے گرانے کا ، ہم نے ملک کو لیڈ کرنے کے لئے غلط لیڈر شپ کا انتخاب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:’’شیم آن سندھ حکومت‘‘،پورا کراچی گند سے بھرا ہے،چیف جسٹس

عمران اسماعیل نے کہاکہ میرا 2047 کا ویژن ایک ایماندار لیڈر شپ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن میں مرضی کے ووٹ حاصل کر لئے جائیں، قیادت سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر سندھ نے کہا تھاکہ کراچی والے مدت سے صرف باتیں سنتے رہے، 13 سالوں میں کبھی بسیں نہیں آئیں، ان بسوں کا کرایہ شہریوں کے لیے کم رکھا گیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو فائر ٹینڈرز دیے گئے، بدقسمتی یہ ہے کہ عملے کی عدم موجودگی کے باعث فائر ٹینڈر مکمل استعمال نہیں ہو پارہے۔

Related Posts