کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔
جناح اسپتال میں مریضوں میں کمبل تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نے حکومتی ارکان وصوبوں کو بے گھر افراد کی مدد کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کے حکم پر کمبل، گرم کپڑے، تکیے، بنیادی اشیاء فراہم کر رہے ہیں، انشااللہ پورے سندھ میں یہ عمل کیا جائے گا، تمام صوبوں کے اراکین اس میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مسائل پر وزیراعظم کی باتیں صرف زبانی جمع خرچ ہے، میئر کراچی