کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر راشن اور دیگر امدادی اشیاء پر مشتمل 4ٹرک لیاری کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد اور رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی کے حوالے کردیئے۔
رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
متاثرین کے لئے امدادی سامان کی فراہمی پر وزیر اعظم پاکستان اور گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک متاثرہ خاندان تک راشن اور امدادی سامان پہنچا یا جائیگا ۔
شکور شاد نے کہا کہ لیاری کھڈہ مارکیٹ میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ اندوہناک ہے سانحہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر لیاری سمیت کراچی کی عوام افسردہ ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ سندھ کے ارباب اختیار لیاری کو لاوارث نہ سمجھیں لیاری سمیت شہر میں غیر قانونی تعمیر ہونے والی کثیر منزلہ عمارتوں کی فوری تحقیقات کی جائے اور ملوث بلڈرز اور افسران کو کٹہرے میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں: عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے،ریحان ہاشمی