کوئٹہ: بلوچستان کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں گورنر بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا تھا جسے ملتے ہی امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنا منصب چھوڑنے کا طے کرلیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات پر کام کررہی ہے، فواد چوہدری