حکومت کا سرکاری حج اسکیم کے تحت 11 لاکھ فی کس وصول کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کرلیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔

فلسطین کانفرنس: مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024کے حج کیلیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے، 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج سکیم کیلیے مختص ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

Related Posts