اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، بجلی بلز میں 15 روپے ریڈیو فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق سینیٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ اقدام کیا گیا، اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے سمری بھی تیار کرلی ہے۔
وزارت اطلاعات نے بجلی بلز میں 15 روپے ریڈیو اور 35 روپے ٹی وی فیس شامل کرنے کی تجویز دی ہے، منظوری پر ٹی وی اور ریڈیو فیس مجموعی طور پر 50 روپے ہوجائے گی۔
آسٹریلوی بینک نے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
وزارت اطلاعات نے سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔
دوسری جانب نیپرا نے مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایف سی اے کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا۔