اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 1000 بیڈز کا اضافہ کردیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ہم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 1000 بیڈز کے اضافے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے رواں ماہ (جون) کے دوران ملک کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کے ساتھ 1000 بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
We have decided in the NCOC meeting this morning that the federal government will ensure increase of 1000 beds with oxygen supply capability in the major cities of the country within the month of june
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 8, 2020