حکومت سود کے خاتمے کیلئے عملی کوششیں کریں، مفتی تقی عثمانی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سود کے خاتمے کیلئے عملی کوششیں کریں، مفتی تقی عثمانی
حکومت سود کے خاتمے کیلئے عملی کوششیں کریں، مفتی تقی عثمانی

کراچی: مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سود کے خاتمے کے لیے عملی کوششیں کرنی چاہئیں۔

مفتی تقی عثمانی نے سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سفارشی کمیشن کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے بااختیار ٹاسک فورس کی ضرورت ہے اور عوام سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں۔ نظریاتی اختلافات کا دائرہ علمی حلقوں تک محدود ہونا چاہیے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ سود کو ختم کرنے کے لیے متفقہ آواز اٹھانی ہے جبکہ حکومت کو سود کے خاتمے کے لیے عملی کوششیں کرنی چاہیئیں اور بلاسود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کے مقابلے میں حکمراں اتحاد کی مقبولیت کم ہونے لگی

انہوں نے کہا کہ فورم سود کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے اور سود کے خاتمے کے خلاف اپیلیں واپس نہ لینے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ملک کی 3عدالتیں سود کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ میں غیر سودی نظام کے لیے ڈویژن قائم کیا جائے اور وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے۔

Related Posts