حکومت کا سعد رضوی کو چھوڑنے سے انکار،مقدمہ چلانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government refuses to release Saad Rizvi

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مذاکرات کے باوجود کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو رہاکرنے سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریاست کسی کے دباؤ میں نہیں آئیگی، سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کریں گے، 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کردیے تھے تاہم ان لوگوں کیخلاف ایف آر درج ہیں انہیں قانونی عمل سے گزرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پانا ملک وقوم کے لیے خوش آئند ہے، راجہ بشارت

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد امیر کالعدم تحریک لبیک کی رہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تاہم آج وفاقی وزیر داخلہ نے وضاحت دیکر تمام معاملہ واضح کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک نے دھرنے ختم کرنے کیلئے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، شیخ  رشید کی برطرفی، گرفتار امیر اور کارکنان کی رہائی کے مطالبات پیش کئے تھے تاہم حکومت کی جانب سے 669 کارکنان کو چھوڑنے اور امیر سمیت 64 افراد پر مقدمہ چلانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

Related Posts