کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پانا ملک وقوم کے لیے خوش آئند ہے، راجہ بشارت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پانا ملک وقوم کے لیے خوش آئند ہے، راجہ بشارت
کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پانا ملک وقوم کے لیے خوش آئند ہے، راجہ بشارت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پانا ملک وقوم کے لیے خوش آئند ہے جس کی بدولت چند دنوں سے ملک بھر میں پائی جانے والی مخدوش صورتحال کا خاتمہ ہوا ہے،اس سے عوام کو آمدورفت اور نقل و حمل کے حوالے سے پیش آنے والی شدید مشکلات بھی ختم ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر پختہ عقیدے کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا اور وزیراعظم عمران خان وہ واحد سربراہ ہیں جنہوں نے توہین رسالت کا مسئلہ پہلے بھی موثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اب پھر اس مہم کو تیز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ جو فیصلے ہوئے ہیں ان پر فریقین ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ حکومتی معاملہ فہمی نے بعض سیاستدانوں کے ملک دشمن ایجنڈے کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔

کسی بھی مہذب معاشرے میں قانون کی عملداری کو مقدم سمجھا جاتا ہے لہٰذاجب مسئلہ ملک وقوم کی سلامتی کا ہو تو اپوزیشن کوحکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مشکل ملکی حالات میں اپوزیشن کا سیاست چمکانا ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ ختم نبوت کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ہمارے دین اور ایمان کا لازمی جزو ہے۔

Related Posts