حکومت مافیاز اور کرپشن کرنے والوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے پر عزم ہے ، ہمایوں اختر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government is determined to break the nexus of mafia's : Humayun Akhtar
وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کے متعلق بہت فکر مند ہیں۔ہمایوں اختر خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز اور کرپشن کرنے والوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے پر عزم ہے اور اس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

اب اس ملک میں کسی کی مرضی کا نظام نہیں چلے گا بلکہ آئین و قانو ن کی بالا دستی ہو گی ، حکومت نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح قومی خزانے میں نقب لگانے کی بجائے اس کی حفاظت کی ہے اور ایک ایک پائی ملک و قوم کی بہتری پر خرچ کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنمائوں ، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں مایوسی پھیلا رہی ہے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔

اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر معیشت کے حوالے سے اعدادوشمار کے ساتھ بات کر لے حقیقت ان کے سامنے آ جائے گی۔

مزید پڑھیں: ملک کسی بھی طرح کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہمایوں اختر خان

انہوں نے کہا کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے خیبر پختوانخواہ حکومت سے بھی رابطہ کر کے انہیں مشکلات کے حل کیلئے پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز جس شکل میں ہوں انہیں عوام کا خون نہیں چوسنے دیں گے بلکہ انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی ترقی کیلئے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان منگل کے روز وزیر اعظم ہائوس میں تاجر رہنمائوں سے خطاب کریں گے اور ان سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق اعلانات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہر شعبے کو ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

موجودہ حکومت یقین دلاتی ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح ٹیکس کا پیسہ اپنے اور حواریوں کی بجائے ملک و قوم کی فلاح و بہبود خرچ کریں گے اور حکومت نے اپنے اقدامات سے اس کے عملی ثبوت بھی پیش کئے ہیں ۔

Related Posts