معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مالی مدد کی۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا
معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مالی مدد کی۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مالی مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے دوران ترقی پذیر ممالک کے فنانس سرابراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وبائی امراض نے پاکستان میں حکومتی کامیابیوں کا نمایاں حصہ ختم کردیا۔

ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ نے کہا کہ اگرچہ مالی رکاوٹیں درپیش تھیں لیکن پاکستانی حکومت نے عوام اور کاروباری افراد کو براہِ راست نقد رقوم منتقل کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی ہے۔

کانفرنس کے دوران خطاب میں وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت معاشی مشکلات کا شکار افراد کو روزگار فراہم کرنے اور عدم مساوات کے خلاف جنگ کیلئے پر عزم ہے جبکہ حکومت کو معاشی اصلاحات کیلئے 2 چیلنجز کا سامنا ہے۔

خطاب کے دوران ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ غریبوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے فنڈز کا بندوبست کرنا اور ترقیاتی اخراجات کو ترجیح دینا ہمارے لیے اہم چیلنجز ہیں جبکہ خطے میں شراکت دار ممالک کے ساتھ ترقی کیلئے مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ملاقات 

Related Posts