حکومت نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی
حکومت نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے تحت وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی ہے  جس کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا گیا۔

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے گزشتہ روز حج درخواستیں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کے لیے خط لکھا جبکہ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رہے گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ نامزد بینک ہفتے اور اتوار کے روز بھی حج درخواستیں وصول کریں گے جبکہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہوگی۔

سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کو 10 روز گزر چکے ہیں جن کے دوران 13 نامزد بینکوں میں 1 لاکھ 26 ہزار 650 حج درخواستیں وصول کی جاچکی ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی  وزیر نور الحق قادری نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گےاور سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 90 ہزار ہوگا۔

اسلام آباد میں  گزشتہ ماہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔

مزید پڑھیں: حج اخراجات 4 لاکھ 90 ہزار تک ہوں گے۔نورالحق قادری

Related Posts