حکومت سندھ کا آزادی مارچ کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ انتظامات کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
fazal-ur-rehman
آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی پر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فضل الرحمان

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کے بعد حکومت سندھ نے مارچ کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حکومت سندھ نے جمعیت علماء اسلام سے مارچ کے لیے ضروریات اور سہولیات کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔اس ضمن میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جے یو آئی کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کو آزادی مارچ کے روٹس اور درکار سکیورٹی سے آگاہ کیا ۔اس ضمن میں حکومت سندھ کے نمائندوں اور جے یو آئی کے رہنماؤں کا اجلاس آئندہ چند روزمیں متوقع ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے حکومت سندھ کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناصر حسین شاہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا ۔صوبائی وزیر بلدیات نے ہم سے آزادی مارچ کے روٹس اور دیگر تفصیلات سے متعلق دریافت کیا۔علامہ راشد محمودسومرو نے کہا اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد سندھ حکومت کو باقاعدہ تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔