ماہ رمضان کی آمد، حکومت کا عوام کو5 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج سے 8 برس بعد مسلمان 1 سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے۔ماہرین
آج سے 8 برس بعد مسلمان 1 سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے۔ماہرین

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہِ رمضان کی آمد کو دیکھتے ہوئے عوام کو 5 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلیف پیکیج تیار کر لیا گیا۔

حکومت رمضان المبارک کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کردے گی جس کی تصدیق وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع نے کی۔ سبسڈی دینے کا فیصلہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹڑڈ افراد کیلئے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان

سبسڈی اشیائے ضروریہ پر اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ پیکیج کے تحت حکومت پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد کو چینی، دال، گھی اور آٹے سمیت دیگراشیائے ضروریہ پر رمضان پیکیج کے تحت سبسڈی دے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے پریشان کن خبر سامنے آئی کہ وزارت خزانہ نے غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اور روپے کی بے قدری کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا۔

وزارت خزانہ نے معیشت سے متعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 28 سے 30 فیصد رہ سکتی ہے، روپے کی بے قدری اور توانائی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے، جولائی سے جنوری تک مہنگائی 25.4 فیصد رہی، ملک میں مہگائی کم ہونے میں وقت لگے گا۔

Related Posts