نیٹ فلکس کا رئیلٹی شو دا پرفیکٹ میچ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
شو کی میزبانی نک لیکچی نے کی جس میں نیٹ فلکس کے رئیلٹی ٹی وی شوز کے سابق کھلاڑیوں کو ایک ولا میں دکھایا گیا جہاں وہ اپنے پرفیکٹ میچ کی تلاش میں نظر آتے ہیں۔
پرفیکٹ میچ کیا ہے؟
شو کے فارمیٹ کے مطابق ایک ولا میں سنگل لوگوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے جو پھر ولا میں موجود کھلاڑیوں میں سے اپنے پرفیکٹ میچ کو تلاش کرتے ہیں، پر جو کھلاڑی ہفتے کے آخر میں اپنے لئے پرفیکٹ میچ کو تلاش نہیں کرپاتے انھیں شو سے نکال دیا جاتا ہے۔
آخر میں جو جوڑیاں ولا میں رہ گئی تھیں اُن میں سے فاتح کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔
جن لوگوں نے اس کی اختتامی قسط دیکھی ہے، اُن کے ذہنوں میں ابھی بھی یہ سوال ہوگا کہ وہ کونسی جوڑیوں ہیں، جو شو سے نکلنے کے بعدایک دوسرے کو ڈیٹ کررہی ہیں؟
کونسی جوڑیاں ابھی بھی ساتھ ہیں؟
شو کے فاتح ڈوم اور جارجیا تھے لیکن اب وہ ساتھ نہیں ہیں۔
شولے اور شین بھی شو سے نکلنے کے بعد تعلق میں نہیں ہیں۔
کریسیلی اور جوئے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ابھی بھی ڈیٹ کررہے ہیں۔
ایل سی اور نک بھی اب ساتھ نہیں ہیں۔
بارٹیز اور اِززی کا تعلق بھی شو سے نکلنے کے بعد ختم ہوگیا۔
کیا دا پرفیکٹ میچ کا سیزن 2 آئے گا؟
نیٹ فلکس کی طرف سے ابھی تک اس کے دوسرے سیزن کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔