اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 6 لاکھ 25 ہزار 592 افراد کو لسٹ سے نکالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے جن میں سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے بھی شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی کے تحت سہ ماہی معاوضہ 5500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا جس کا نیا نام “احساس کفالت” رکھا گیا ہے۔
نادرا نے گزشتہ 8 سال بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ ان میں سے 5 لاکھ 25 ہزارافراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے ہیںجبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنیوالے 44 ہزارافراد کے پاس ایک یازائد گاڑی یاموٹرسائیکل ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس