آزادی مارچ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی آج اہم پریس کانفرنس کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی آج اہم پریس کانفرنس کرے گی
آزادی مارچ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی آج اہم پریس کانفرنس کرے گی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر آج اہم پریس کانفرنس کرے گی۔

سہ پہر 3 بجے  ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اور آزادی مارچ کے خلاف حکومت کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس پر فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہو۔فیصل واؤڈا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے انتظامات شروع کردئیے گئے   ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات  بے نتیجہ رہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جہاں مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا،دونوں کمیٹیوں کے اراکین اور رہنماؤں کی بیٹھک اکرم درانی کے گھر پر ہوئی۔

پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے رہبر کمیٹی سے ملاقات کی اور مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔ حکومتی کمیٹی میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی، پرویز الہیٰ، نورالحق قادری، اسد عمر اور اسد قیصر شامل تھے۔

حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات کےدو ادوارہوئے جس کافی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،دونوں کمیٹیوں نے اپنی تجاویز ایک دوسرے کو پیش کیں۔

مزید پڑھیں: حکومتی کمیٹی اوراپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

Related Posts