صدر عارف علوی اور وزیرخارجہ کی سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sri Lanka’s new president

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری عوام کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مفادات کے لئے آگے بڑھیں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسا کو مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں :سری لنکامیں انتخابات: مسلمان ووٹرزکی بسوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے آزادانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر سری لنکن حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ نومنتخب صدر کی موجودگی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ دو-طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ نئے صدر کی قیادت میں سری لنکا مزید خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے ۔

Related Posts