پرکشش نظر آنے کیلئے کئی مشورے ملے،کن پر عمل کیا؟ اداکارہ نےسچ بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرکشش نظر آنے کیلئے کئی مشورے ملے،کن پر عمل کیا؟ اداکارہ نےسچ بتادیا
پرکشش نظر آنے کیلئے کئی مشورے ملے،کن پر عمل کیا؟ اداکارہ نےسچ بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی خوبرواداکارہ وماڈل دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کئی مشورے ملے لیکن میں نے زیادہ تر پر عمل نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ملنے والے کار آمد اور بدترین مشوروں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ و ماڈل دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرکشش نظر آنے کیلئے آج تک کوئی سرجری نہیں کروائی۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے ’چھاتی‘ کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تاہم مشورے کو بدترین قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے اُس پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے بتایاکہ 2014 میں ڈپریشن نامی بیماری کا شکار ہوئی اور اس دوران میرا دل چاہتا تھا کہ میں باہر نہ جاؤں، کسی سے نہ ملوں اور کوئی کام نہ کروں، مجھے لگتا تھا کہ میرا کوئی مقصد نہیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کھانے پر پیارے سے دوست کے ساتھ موسیقی کا لطف اٹھانا،بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ عمران عباس

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے مزید کہا کہ 2014 میں شاہ رخ خان کی فلم ’ہپی نیو ائیر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی تاہم شوٹنگ کے دوران میں ڈپریشن کی وجہ سے بار بار سب سے چھپ کر زاروقطار روتی تھی اور مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ میں کیوں رو رہی ہوں۔

دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں یہ بھی انکشاف کیا کہ سال 2014 میں ڈپریشن کے باعث جینے کی امید ختم ہوگئی تھی۔

Related Posts