پانی پوری کا دوسرا نام، بھارتی طرز کے چٹخارے دار گول گپے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گول گپے کا لفظ ہی منہ میں پانی بھر دینے کیلئے کافی ہے اور یہ سوغات سب سے زیادہ مقبول کثیر ثقافتی نمکین کھانوں میں سے ایک ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گول گپا پاکستان کا مصالحے دار پہلو دنیا کے سامنے لاتا ہے اور کیوں نہ ہو؟ چٹپٹے مصالحہ دار پانی سے بھرے ہوئے خستہ گول گپوں نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

پاکستانیوں کی گول گپے کے ساتھ محبت کبھی ختم ہونے والی نہیں، لیکن یہ واقعی کوئی معمہ نہیں کیونکہ آپ نے تقریباً ہر دیسی طرز کے گول گپے کھائے ہوں گے لیکن ایک موقع بھارتی طرز کے گول گپوں کو بھی دینا چاہئے۔ 

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں ٹرپل زیڈ  ہندوستانی طرز کے گول گپوں کو حاصل کرنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ کھانا نہ صرف پیٹ بھرتا ہے بلکہ اس کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تندرست بھی رہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چٹخارے دار بھارتی سوغات بڑا پاؤ کراچی کے علاقے کھارادر میں بھی دستیاب

کھارادر کی ممبئی پاؤ بھاجی ذائقے اور لذت کا حسین امتزاج

ٹرپل زیڈ پر ضیاء اسلم اپنے گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو کہ اس جگہ کے مالک ہیں اور ہر آنے والے شخص کو چٹخارے دار گول کپے کھلانے کا انتہائی ذوق و شوق سے اہتمام کرتے ہیں۔ 

بھارتی طرز کے گول گپوں کی فلنگ ہلکے ابلے ہوئے آلوؤں سے کی جاتی ہے جس میں کالا نمک، پیاز، چنے، زیرہ، املی کا گودا، پودینے کی چٹنی، مرچ پاؤڈر اور دیگر مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں۔

خاص طور پر زیرہ، دھنیا اوراجوائن کی خوشبو گول گپوں کو اشتہا انگیز بنا دیتی ہے۔ ادرک، املی کے پانی کے علاوہ نمک، زیرہ پاؤڈر اور چاٹ مصالحے کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے ذائقہ بہترین ہوجاتا ہے۔ 

ترش پانی اور گول گپوں کے حسین امتزاج سے کھانے والوں کو سرور محسوس ہوتا ہے۔ بھارتی طرز کے گول گپے جیب پر بھاری نہیں پڑتے تاہم ان کا ذائقہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ 

Related Posts