اسلام آباد: ملک میں آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 سو رپے کا اضافہ ہوا اور جمعہ کوسونا 213,100 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 211,800 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت بھی 1,114 روپے اضافے سے 181,584 روپے سے بڑھ کر 182,698 روپےہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 166,452 روپے سے بڑھ کر 167,474 روپے ہو گئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,580 اور2,211.90 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہو گئی۔