پاکستانی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد گولڈ پرائس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 69 ڈالر کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 395 ڈالر پر آگیا ہے۔
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
پیر بروز21 اپریل کو 24قیرط کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6ہزار 755روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔