بجٹ سے پہلے ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today-28 March 2025
(فوٹو؛ فائل)

ملک میں سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 6100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5230 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قیمتی دھاتوں کی قیمت میں یہ کمی صرف مقامی سطح پر نہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی دیکھی گئی ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 61 ڈالر سستا ہو کر 3339 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس گراوٹ کی ممکنہ وجوہات میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، بین الاقوامی سود کی شرحوں سے متعلق توقعات، اور سرمایہ کاروں کے رویے شامل ہیں۔

Related Posts