پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا تاہم چاندی کی قدر مستحکم رہی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
24 قیراط کا حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 24 قیراط کا فی تولہ چاندی 6 ہزار 802 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








