ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور جمعرات کو فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 208,000 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے ساتھ 178,326 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 1971 ڈالر پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 31پوائنٹس کی کمی

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اور فی 10 گرام 17.15 روپے اضافے سے بالترتیب 2,270 روپے اور 1,946.15 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts