ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت ہفتے کے روز 800 روپے اضافے سے 172,700 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 171,900 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ کر 147,376 روپے سے بڑھ کر 148,062 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 135,095 روپے سے بڑھ کر 135,724 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1980 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17.15 روپے اضافے سے 1697.53 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11،782 ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 11 ڈالر بڑھ کر 1,793 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts