کراچی: پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان دیکھا گیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے 196000 روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 168038 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے سے 1843 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بالترتیب 2100 روپے فی تولہ اور 1800 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہیں۔