کراچی: ملک میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت جمعہ کو 500 روپے اضافے سے 171,900 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 171,400 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 428 روپے اضافے سے 146,948 روپے سے بڑھ کر 147,376 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 134,702 روپے سے بڑھ کر 135,095 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 1960 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے کمی سے 1680.38 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1778 ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 4 ڈالر بڑھ کر 1782 ڈالر ہو گئی۔