پاکستان میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں سال کے آغاز میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار کی سطح پر تھا۔
سال کے آغاز میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے تھی جو کہ 4 ماہ کے دوران 77 ہزار کے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
جنوری سے اب تک 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے جس کے بعد 10 تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے رہا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا کی قیمت 3 ہزار 326 ڈالر پر برقرار ہے ۔