پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت بالترتیب(24 قیراط) فی تولہ 1,300 روپے اور 1,114 روپے فی 10 گرام اضافے کے ساتھ 208,500 روپے اور 178,755 روپے پر طے ہوئی۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر اور روپے کی بے قدری کے درمیان سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:6 ماہ میں سی فوڈ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اور فی 10 گرام 42.86 روپے اضافے سے بالترتیب 2,350 روپے اور 2,014.74 روپے پر بند ہوئی۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں