کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار سات سو پچیس روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت تین لاکھ 68 روپے مقرر ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پر بھی جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا انیس ڈالر اضافے کے ساتھ تین ہزار تین سو انتیس ڈالر پر پہنچ گیا، جس میں بیس ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بدھ کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں آٹھ ہزار چھ سو روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت تین لاکھ اڑتالیس ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب، ملک میں چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی انسٹھ روپے کمی کے بعد تین ہزار چار سو ایک روپے پر آ گئی۔