اتنا سستا شائد دوبارہ نہ ملے! پاکستان میں آج جمعرات 19 جون 2025 کو سونے کی قیمت کتنی کم؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price drops Rs2,245 per tola
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز بھی مسلسل کمی دیکھنے میں آئی جو عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2245 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 359055 روپے فی تولہ ہوگئی۔یہ قیمتیں آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے تعین تک برقرار رہیں گی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1925 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نرخ 307831 روپے پر آ گیا۔

یہ کمی منگل کے روز ہونے والی کمی کے تسلسل کا حصہ ہے جب فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 361300 روپے پر آ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی منگل کے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3378 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔

یہ قیمت بھی 20 ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 22 روپے مہنگی ہو کر 3878 روپے تک پہنچ گئی۔

Related Posts