مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مندی کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 500 کی کمی سے 212,000 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے سے181,756 روپے پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں یہ تبدیلیاں سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر، سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس سے سونا 1919 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
سونے کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ، 1 تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کی وجہ سے اس کی قیمت فی تولہ 2550 روپے ہے۔
مزید پڑھیں:کاٹن کے بھاؤ میں فی من 3000 روپے کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کوسرمایہ کار، تاجر اور صارفین قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔