برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر حق کے ساتھ کھڑے ہونے اور برائی کو مٹانے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ25 مارچ سے کاروان سندھ کے قافلے اسلام آباد کے لئے روانا ہونا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح 7:00 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے میری قیادت میں کاروان سندھ نکلے گا۔

راستوں میں دیگر قافلے شامل ہونگے۔ کراچی ٹول پلازا، نوری آباد، جامشورو سے حیدرآباد پہنچے گے، جہاں استقبال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مٹیاری، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر سے ہوتے ہوئے بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہونگے۔ سندھ سے آنے والے مزید کاروان 26 مارچ کو روانہ ہونگے جو 27 مارچ کے جلسے میں پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت ختم ہونے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مصطفیٰ کمال

اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں شریک ہونے والے دس لاکھ لوگوں میں سے سندھ کے عوام کی بھرپور شرکت ہوگی۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

Related Posts