دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیمی فائنل کے بعد پاکستانی آل راونڈر حارث رؤف اور آسٹریلین بیٹر میکس ویل کے مابین دوستی اور جذبۂ خیر سگالی کے اظہار کے طور پر جرسیز کا تبادلہ ہوا ہے۔
گزشتہ شب دونوں ٹیموں کا سنسنی خیز اور دلچسپ میچ ہوا۔ مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی جس پر سوشل میڈیا سے بھرپور ردِ عمل سامنے آیا۔
قومی ٹیم کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے رضوان کی بیماری کا نہیں بتایا۔ڈاکٹر نجیب
کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، سیمی فائنل کی غلطیوں سے سیکھیں گے۔بابراعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ آسٹریلین کھلاڑی گلین میکس ویل اور حارث کے مابین جرسیز کا تبادلہ ہوا۔
Glenn Maxwell exchanges jersey with 'superstar' Haris Rauf
"He is a fine human and a great teammate, and someone whom I will always treasure as a friend," Maxwell added.#PAKvAUS pic.twitter.com/tW34VG6WiZ
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) November 12, 2021
آسٹریلین کھلاڑی گلین میکس ویل نے کہا کہ حارث رؤف ایک اچھے انسان، عظیم کھلاڑی اور ایسے شخص ہیں جنہیں میں ہمیشہ دوست کے طور پر یاد رکھوں گا۔
دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیمی فائنل میں میکس ویل اور حارث رؤف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل نہ ہوسکے تاہم ٹیم اسپرٹ عروج پر نظر آئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعطم نے کہا کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، ہم سیمی فائنل میں کی گئی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے۔
قومی ٹیم گزشتہ شب شاندار کارکردگی کے باوجود آسٹریلیا سے میچ ہارکر ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئی۔ ڈریسنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ غلطیاں کہاں ہوئیں۔