غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل، 15افراد کو تربیت دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ یکم محرم کے روز تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کیلئے 15افراد کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسجدِ حرام میں کعبۃ اللہ کا غلاف تبدیل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ امورِ حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی نے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی بھرپور تیاری کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم بھی کلسٹر بم استعمال کرسکتے ہیں۔روسی صدر

ہر سال کعبۃ اللہ کا غلاف تبدیل کیے جانے کی روح پرور تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں غلاف بنانے والے، انجینئرز اور ٹیکنیشینز شرکت کرتے ہیں۔ ٹیم کے اراکین کی مہارتوں کی تصدیق رواں برس بھی حاصل کر لی گئی۔

ٹیم میں شامل 15افراد کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ انڈر سیکریٹری امورِ عبدالعزیز کمپلیکس امجد الحازمی کا کہنا ہے کہ ہم نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کو بدلنا ہے جس کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

امجد الحازمی نے کہا کہ غلافِ کعبہ کی سلائی اور تیاری کیلئے تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت کے حامل افراد شریک ہوتے ہیں۔ نئے غلافِ کعبہ کی ظاہری صورت بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کی جاتی ہے۔ 

 

Related Posts