شگفتہ جمانی نے میرا ہاتھ مروڑا، انگلی ٹوٹ گئی، غزالہ سیفی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ghazala saifi talks to media after NA incident

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے کہا ہے کہ شگفتہ جمانی نے میرا ہاتھ مروڑا، انگلی ٹوٹ گئی ،قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر میں بہت افسردہ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے بتایا کہ پی پی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے میرے ہاتھ کو مروڑا، لگتا ہے میری انگلی فریکچر ہوئی ہے۔

غزالہ سیفی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قومی اسمبلی میں جاہلوں کا لشکر آگیا ہے، ہم یہاں پر عوام کے حقوق کی بات کرنے کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی گفتگو نہیں ہورہی تھی خواتین مردوں کی طرف آگئی تھیں اور کاغذ پھاڑ کر وزیر خزانہ کی طرف پھینک رہی تھی، میری طرف سے منع کرنے پر خاتون رکن اسمبلی نے میرے اوپر ہاتھ اٹھایا اور ہاتھ بھی مروڑ دیا۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کااجلاس،منی بجٹ کے دوران خواتین ارکان لڑپڑیں، شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑ دیا

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں لڑائی جھگڑے کا اتنا ہی شوق ہے تو سڑکوں پر جاکر جھگڑے کریں، میری یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ لوگ آئے کہاں سے ہیں، ان لوگوں نے کہاں پڑھا ہے۔

غزالہ سیفی نے کہا کہ جب انہوں نے میرے اوپر ہاتھ اٹھایا تو میں نے اپنے دفاع کے لیے ان پر جواب میں ہاتھ اٹھایا، کیونکہ میں خاموش نہیں رہ سکتی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی جاری رہی جبکہ احتجاج کے دوران خواتین ارکان آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئیں اور پیپلزپارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے حکومتی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑدیا تھا تاہم غزالہ سیفی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ اپنے بیان میں شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو واقعہ کے زمہ دار قرار دے دیا ۔انہوں نے کہاکہ غزالہ سیفی نے پہل کی مجھ پر ہاتھ اٹھایا، میں سینئر پارلیمنٹرین ہوں۔

Related Posts