ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کم ہوگئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث سونا 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی واقعہ ہوئی۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 80 ہزار 727 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 2010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 580 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب نیپرا اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرائے جانے کا امکان ہے، صارفین پر 81 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہناہے کہ بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ ڈالنے کے معاملے پر اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج منعقد کی جائے گی۔

بجلی کمپنیوں نے اکتوبرتادسمبرکی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کی جائے گی۔

کیپسٹی چارجز کی مد میں 75ارب14کروڑ روپے کی وصولی اور نقصانات کی مد میں 10ارب 82کروڑروپیوصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Related Posts