سفر ہجرت کی یادگار غارِ ثور ثقافتی منصوبے میں تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اللہ کے مہمان خواہ حج کے سفر پر ہوں یا صرف مناسک عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ میں موجود ہوں، وہ ساتھ ساتھ بہت سے تاریخی مقامات کی سیر بھی کرتے ہیں۔

یہ وہ مقامات ہیں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور اہم واقعات پیش آئے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہجرت مدینہ کے دوران ’’غار ثور‘‘ میں قیام کرنا بھی اسلامی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے امر ہونے جانے والا واقعہ ہے۔ غار ثور اسی بنا پر ایک انتہائی اہم تاریخی مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجہ کو تبدیل کئے جانے کا امکان

مکہ مکرمہ آنے والے افراد غار ثور کو بھی دیکھنے جاتے ہیں۔ لوگ اس غار تاریخی مقامات کی نشاندہی کرتے ہیں، بہت سے لوگ اس مقام پر یادگاری تصاویر لینے کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

اب مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لئے قائم رائل کمیشن اور دیگر جماعتوں کے گروپ نے اپنی نگرانی میں تاریخی ’’ غار ثور‘‘ کو ایک ثقافتی منصوبے اور سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔اس مقام سے متعلق تاریخ اسے زائرین کی تشفی کا سبب بناتی ہے۔

“جبل ثور ثقافتی کالونی” نے ٹوبٹر پر بتایا کہ مکہ مکرمہ میں جبل ثور اور غار ثور کی اہم واقعہ سے نسبت رکھنے کی وجہ سے عظیم تاریخی حیثیت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کے دوران غار ثور میں پناہ لی اور اپنے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہاں تین رات قیام کیا ہے۔

جبل ثور مسجد حرام کے جنوب میں تقریبا 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ غار ثور پہاڑ کی چوٹی پر ایک کھوکھلی چٹان ہے جو اس کی چوٹی سے قدرے نیچے ہے۔ اور اس کے بھی دو دروازے ہیں، ایک مشرق سے اور دوسرا مغرب سے۔ اور یہ وہی ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ جبل ثور کلچرل کالونی پروجیکٹ 127 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر واقع ہے اور اس پروجیکٹ میں بہت سے ثقافتی اور سیاحتی اجزا شامل کئے گئے ہیں جو رہائشیوں اور حج و عمرہ کیلئے آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

اس کلچرل کالونی کے منصوبے میں کئی اجزا کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں سب سے اہم زائرین کی آمد کا مرکز اور پیغمبر اسلام کی ہجرت کی نمائش ہے۔ نمائش میں پیغمبر کی ہجرت کی کہانی کو میوزیم کے انداز میں بیان کیا گیا ہے ، جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہجرت کو پیش کیا جاتا ہے۔ ہجرت کی کہانی اور اس کے اہم ترین واقعات کو بتایا جاتا ہے۔ ایک پرکشش شو کے ذریعے پہاڑ اور غار کا تعارف کرایا جاتا ہے ۔ یہ تعارف ناظرین کو ایک پرلطف آڈیو ویژول سفر میں لے جاتا ہے۔ اس کے علاوہ “محمد خدا کے رسول ہیں” نمائش بھی رکھی گئی ہے۔ اس نمائش میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے پیدائش سے لے کر وفات تک کے مراحل کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

Related Posts