غلط فہمی دور کرلیں، نہ تو کسی نے اغواء کیا اور نہ ہی زبردستی کی، کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلط فہمی دور کرلیں، نہ تو کسی نے اغواء کیا اور نہ ہی زبردستی کی، کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کا بیان سامنے آگیا
غلط فہمی دور کرلیں، نہ تو کسی نے اغواء کیا اور نہ ہی زبردستی کی، کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کا بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی  کے علاقے ملیر سے لاپتا ہونے والی دوسری لڑکی 16 سالہ نمرہ کا بھی پتا چل گیا، لڑکی ڈیرہ غازی خان میں موجود ہے جہاں اس نے نکاح کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں نمرہ کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُس  کا کہنا ہے کہ میں 17 اپریل  کو تونسہ شریف آئی تھی  اور 18 اپریل کو میں میرا نکا ح ہوا۔

نمرہ نے مزید کہا کہ میں اپنی مرضی سے آئی ہوں، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا۔ میں اپنے نکاح سے بہت خوش ہوں۔

بعدازاں   نمرہ کاظمی نے ایڈیشنل سیشن جج تونسہ شریف کی عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے۔

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی مرضی اور ہوش و حواس سے شاہ رخ سے نکاح کررہی ہوں، میں اپنی خواہش سے شاہ رخ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ مجھے نہ کسی نے اغوا کیا نہ زبردستی کی، میری شادی شدہ زندگی میں کوئی مداخلت نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ دُعا زہرہ کا مبینہ نکاح، نکاح خواں کو حراست میں لے لیا

دوسری جانب کراچی سے ہی لاپتہ دوسری لڑکی دُعا زہرہ کے نکاح سے متعلق سے کیس میں  بھی نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے نکاح خواں غلام مصطفیٰ کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ سے پولیس کی تفتیش جاری ہے تاہم نکاح خواں کا کہنا ہے کہ اس نے یہ نکاح نہیں پڑھوایا۔

Related Posts