پی ایس ایل فائیو کے میگا ایونٹ سے قبل پشاور زلمی غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

German Ambassador sends goodluck message with Peshawar Zalmi Jacket after Turkish Ambassador's message

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی (نگاہ محمد)ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پشاور زلمی کی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کردی، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹوئیٹ کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع

جرمن سفیر نے ٹوئیٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہورہی ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔

Related Posts