جرمن فضائیہ کا طیارہ طبی امدادی سامان لے کر بھارت پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمن فضائیہ کا طیارہ طبی امدادی سامان لے کر بھارت پہنچ گیا
جرمن فضائیہ کا طیارہ طبی امدادی سامان لے کر بھارت پہنچ گیا

برلن:جرمن فضائیہ کا ایک طیارہ 120 وینٹیلیٹرز اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 13 فوجیوں کو لے کر کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثرہ ملک بھارت پہنچ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے نئی دہلی پہنچنے والے اس فوجی طیارے میں عموما جرمن چانسلرانجیلا میرکل اور حکومتی اراکین سفر کرتے ہیں۔

مغربی شہر کولون سے روانہ ہونے والے اس ہوائی جہاز کے ساتھ 13 طبی ماہرین کی جو موبائل آکسیجن ٹیم بھارت پہنچی ہے، وہ آئندہ دو ہفتوں تک بھارت میں موبائل آکسیجن پروڈکشن یونٹوں کی تنصیب میں مدد کرے گی۔

اس کے علاوہ یہ جرمن طبی وفد بھارت میں بین الاقوامی ریڈ کراس کی مدد بھی کرے گا۔ 1.3 بلین کی آبادی والے ملک بھارت کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری اور نہایت خطرناک لہر کا سامنا ہے۔ وہاں نئی کورونا انفیکشنز اور کووڈ انیس کے باعث روزانہ ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ حد تک زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی اورنیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

Related Posts