راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر جنرل باقری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی ، بارڈر مینجمنٹ اور ایرانی سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری حکام نے دو طرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے اور علاقائی امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ ایرانی عسکری وفد کی آمد پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:
سندھ حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
نیب کا اسپیکر سندھ اسمبلی کی رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ