صنفی امتیاز ہمارے معاشرے کا تکلیف دہ پہلو ہے، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

34 مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی
34 مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صنفی امتیاز ہمارے معاشرے کا تکلیف دہ پہلو ہے ،ہمیں اس نوعیت کے مسائل اور تشدد کے رجحانات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

صنفی امتیاز پر مبنی تشدد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنفی تشدد کے رجحانات کے خاتمے کے لئے صرف حکومت نہیں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، حکومت، مقننہ اور عدلیہ سب مل کر کوشش کریں تو اس معاشرتی بُرائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ اب معاشرے میں اس سے متعلق آگاہی پیدا ہوئی ہے اور آگاہی کی وجہ سے معاشرہ اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کررہا ہے اس ضمن میں سندھ حکومت نے صنفی تشدد سمیت معاشرتی برائیوں سے متعلق کافی قانون سازی کی ہے لیکن قانون سازی کو موثر بنانے کے لئے اس پر عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بہت اہم کردار ہے اگر مجھے پتہ ہو کہ غلط کام پر مجھے سزا ملے گی تو میں کبھی غلط کام نہیں کروں گا۔

قانون کی حکمرانی سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اگر عدالتوں میں دس دس برس مقدمات چلنے کے بعد ملزمان باعزت بری ہو جائینگے تو بجائے حوصلہ شکنی کے انکی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آرزو کا کیس ہمارے سامنے ہے۔ سندھ اسمبلی اٹھارہ سال سے کم عمری کا قانون منظور کرچکی ہے۔

ریاست نے اپنی زمہ داری نبھاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن عدلیہ نے پہلے ملزم کی گرفتاری سے منع کیا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔

آرزو کا پورا کیس پڑھنے کے بعد ہم نے عدلیہ کو دوبارہ درخواست کی اور سندھ حکومت کی درخواست پر عدلیہ نے آرزو کو بازیاب کرنے کا حکم دیا۔

ہمیں صرف ایک آرزو یا زینب کے لئے نہیں بلکہ سب کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے نجانے کتنی آرزؤں کے والدین کی آرزو دفن ہوجاتی ہیں۔

بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئے قانون کی حکمرانی پر عمل کرنا ہوگا اور سندھ حکومت اس حوالے سے مزید قانون سازی کرے گی۔

مزید پڑھیں:خاتون نے اغواء کی گئی مسیحی بچی کو شادی شدہ کہنے پر مرتضیٰ وہاب کی کلاس لے لی

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت انصاف و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری قیادت کی واضح ہدایت ہے کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنی ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر شہلا رضا، سیکرٹری محکمہ داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری محکمہ قانون منصور عباس، نزھت شیریں ، تابندہ سروش، روبینہ بروھی ، ایس ایس پی سہائے عزیز ٹالپور اور دیگر شریک تھے۔

Related Posts