چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

general zubair mehmood hayat
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ اور پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمود عباسی نے جنرل زبیرمحمود حیات کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے پرنسپل سٹاف آفیسران سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

Related Posts