لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن تعینات
لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن تعینات

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں عزیز کو سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں عزیز کو سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن تعینات کیا ہے۔ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) قراۃ العین فاطمہ نے ڈپٹی سیکریٹری کی حیثیت سے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی الوداعی ملاقات

واضح رہے کہ مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو کر قوم کی خدمت کا وسیع تجربہ رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز صدر ایگزیکٹو بورڈ، ڈی ایچ اے کراچی اور صفہ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں عزیز کی بطور سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن تعیناتی رواں ماہ کی 5 تاریخ سے کردی گئی ہے جو آئندہ 2سال تک اسی عہدے پر فائز رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے الوداعی ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمایوں عزیز قوم کے سچے سپاہی ہیں۔

سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے 2 سال قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے والے کور کمانڈر کراچی ایک دیانتدار اور فرض شناس آفیسر رہے۔

Related Posts